قومی
شہباز گل نے پیشی سے قبل میڈیا سے گفتگو میں کیا کہا؟
غداری کے مقدمے میں گرفتار پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہباز گِل کا کہنا ہے کہ میرے بیان میں کچھ ایسا نہیں جس سے شرمندگی ہو۔یہ بات شہباز گِل نے پیشی سے قبل عدالت کے باہر میڈیا سے بات چیت کے دوران کہی۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ میرا بیان محب الوطن کا بیان ہے، فوج سے پیار کرنے والا بیان ہے، کسی کو اکسانے کی کوشش نہیں کی۔گرفتار پی ٹی آئی رہنما شہباز گِل نے یہ بھی کہا کہ بیوروکریسی کے افسران جو غلط بات کر رہے ہیں، میں نے ان کے بارے میں بات کی۔