بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پنجاب میں ڈبل سواری پر پابندی

پنجاب کابینہ نے محرم الحرام کیلئے فول پروف سکیورٹی پلان کی منظوری دیدی ۔۔ نویں او ردسویں محرم کو ڈبل سواری پر پابندی ہوگی۔وزیراعلیٰ پرویز الٰہی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا پہلا اجلاس ہوا، اجلاس میں 4نکاتی ایجنڈے کی منظوری دی گئی۔

اجلاس کے دوران محرم الحرام خصوصاً یوم عاشور کیلئے فول پروف سکیورٹی پلان کی منظوری دی گئی، صوبے میں نویں او ردسویں محرم کو ڈبل سواری پر پابندی ہوگی، حساس مقامات اور جلوسوں کے راستے پر موبائل سروس بند رہے گی۔

چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ صوبائی وزراء، مشیران اور معاونین خصوصی اپنے متعلقہ اضلاع میں سکیورٹی انتظامات کی نگرانی کریں گے، یوم عاشور پر قیام امن کے لئے ضلع کی سطح پر باقاعدگی سے اجلاس ہوں گے ، تمام جلوسوں او رمجالس کی سی سی ٹی وی کوریج یقینی بنائی جائے، ہم آہنگی کیلئے امن کمیٹیوں کے ارکان متحرک کردار ادا کریں۔

اشتہار
Back to top button