گورنر پنجاب نے 21 رکنی کابینہ سے حلف لے لیا

گورنر  ہاؤس میں پنجاب کابینہ کی حلف برداری کی تقریب ہوئی۔21 رکنی پنجاب کابینہ سے گورنر محمد بلیغ الرحمان نے ان کے عہدوں کا حلف لیا، تقریب حلف برداری میں وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی بھی شریک ہوئے۔

حلف اٹھانے والوں میں میاں اسلم اقبال، علی عباس شاہ، محسن لغاری، تیمور ملک، بشارت راجہ، عنصر مجید نیازی اور  راجہ یاسرہمایوں شامل ہیں۔اس کے علاوہ منیب سلطان چیمہ، شہاب الدین، مراد راس، ڈاکٹر  یاسمین راشد،خرم شہزاد ورک، محمد ہاشم اور علی افضل ساہی نے بھی حلف اٹھایا۔ 

حلف اٹھانے والے 21 ارکان میں نوابزادہ منصور علی خان، حسین جہانیاں گردیزی، غضنفر عباس چھینہ، لطیف نذر، حسنین بہادر دریشک اور میاں محمودالرشید بھی شامل ہیں۔پنجاب کابینہ میں شامل تمام افراد کا تعلق پاکستان تحریک انصاف سے ہے، کابینہ میں مسلم لیگ ق کا کوئی رکن شامل نہیں ہے۔

Exit mobile version