بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

فتنہ خان ممنوعہ فنڈنگ کیس کی روشنی میں ایک مستند جھوٹا انسان ہے،رانا ثنا اللہ

وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے سے تحریک انصاف ’فارن ایڈڈ پارٹی‘ ثابت ہوچکی۔انہوں نے کہا کہ  قانون کے مطابق ایسی پارٹی کے خلاف 15 دن میں ڈکلیریشن جاری کرنا وفاقی حکومت پر لازم ہے، سپریم کورٹ نے ڈکلیریشن برقرار رکھا تو پارٹی ختم ہوجائے گی۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے تاریخی فیصلہ دیا ہے ، چیف الیکشن کمشنر اور ان کے ساتھیوں کو خراج  تحسین پیش کرتا ہوں ، عمران خان نے بلا جواز چیف الیکشن کمشنر کیخلاف گھٹیا زبان استعمال کی،  چیف الیکشن کمشنر نے دانائی و صبر کا مظاہرہ کیا۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ فتنہ خان اس فیصلے کی روشنی میں ایک مستند جھوٹا انسان ہے، عمران خان ملک میں امن نہیں چاہتا۔

علاوہ ازیں وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ کہتے ہیں کہ ایک آئینی ادارے نے عمران خان کو چور اور جعل ساز ڈکلیئر کیا، معاملہ وفاقی حکومت کے پاس آئے گا تو قوم دیکھے گی، فارن ایڈڈ پارٹی سے متعلق قانون پر عمل کریں گے۔

اشتہار
Back to top button