ممنوعہ فنڈنگ کیس فیصلہ، وزیراعظم کی عمران خان پر کڑی تنقید
پاکستان تحریک انصاف کے خلاف ممنوعہ فنڈنگ کیس سے متعلق الیکشن کمیشن کا فیصلہ آنے پر وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے بھی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر کڑی تنقید کی ہے۔
ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے لکھا کہ پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس پر الیکشن کمیشن کے فیصلے میں آئین کی خلاف ورزی، جھوٹے حلف نامے جمع کروانے اور غیر ملکی رقم قبول کر نا عمران نیازی کے خلاف چارج شیٹ ہیں۔
شہباز شریف نے اپنی ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ ایک بار پھر ثابت ہوا کہ عمران نیازی ایک سرٹیفائیڈ جھوٹا ہے، قوم کو غیر ملکیوں سے فنڈ لینے والے شخص کی سیاست کے مضمرات پر غور کرنا چاہیے۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کی ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی ممنوعہ فنڈنگ ثابت ہو گئی ہے۔
الیکشن کمیشن کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کو 34 غیر ملکیوں اور 351 کمپنیوں کی جانب سے فنڈنگ فراہم کی گئی جو غیر قانونی ہے۔