صحافی کا عارف نقوی سے متعلق سوال، عمران خان نے کوئی جواب نہ دیا، ویڈیو دیکھیں

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) ممنوعہ فنڈنگ سے متعلق برطانوی اخبار کی رپورٹ آنے کے بعد عمران خان کا صحافیوں سے سامنا ہوا  تاہم  انہوں نے بات کرنے سے  انکار کر دیا۔

اسلام آباد کے ہوٹل آمد پر صحافیوں  نے عارف نقوی سے متعلق سوالات کی بوچھاڑ کردی، ایک صحافی نے پوچھا کہ کیا عارف نقوی آپ کے بزنس پارٹنر تھے؟

عمران خان پہلے تو کسی کو  خاطر میں نہ لائے، پھر  یہ کہہ کر چلےگئےکہ میں کسی سوال کا جواب نہیں دوں گا، اس دوران عمران خان کی سکیورٹی پر معمور افراد نے صحافیوں کو دھکے بھی دیے۔

https://news.com.pk/wp-content/uploads/2022/08/297209250_185048350547089_3861400113152158120_n.mp4

خیال رہےکہ  اس سے پہلے عمران خان عارف نقوی کی تعریفیں کرتے رہے ہیں، ایک انٹرویو میں عمران خان نے عارف نقوی کے متعلق کہا تھا کہ وہ زبردست آدمی ہیں اور عارف نقوی ان کی پارٹی کو فنڈز بھی دیتے رہے ہیں۔ 

Exit mobile version