بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پنجاب اسمبلی میں چیف الیکشن کمشنر کے خلاف قرار داد منظور

پنجاب اسمبلی میں چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کے خلاف قرار داد منظور کرلی گئی۔

قرارداد حکومتی رکن سید عباس شاہ نے ایوان میں پیش کی جسے ارکان نے منظور کیا۔ قرارداد میں چیف الیکشن کمشنر سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اشتہار
Back to top button