قومی
آصف علی زرداری کورونا وائرس سے متاثر
پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کورونا وائرس سے متاثر ہوگئے۔وزیر خارجہ اور پی پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ایک ٹوئٹر پیغام میں بتایا کہ ‘سابق صدر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، حالانکہ وہ نہ صرف مکمل ویکسینیٹڈ ہیں بلکہ ویکسین کا بوسٹر شاٹ بھی لگواچکے ہیں۔
بلاول بھٹو زرداری کا مزید کہنا تھا کہ آصف زرداری کو معمولی علامات ہیں، انہوں نے خود کو آئیسولیٹ کرلیا اور ان کا علاج بھی جاری ہے۔ساتھ ہی انہوں نے اپنے والد کی جلد صحتیابی کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔خیال رہے کہ سابق صدر حال ہی میں اپنی 67ویں سالگرہ منا کر دبئی سے وطن واپس پہنچے تھے۔