قومی
عدالتی اصلاحات کے لیے پارلیمانی کمیٹی کے قیام کی قرارداد منظور
قومی اسمبلی میں عدالتی اصلاحات کے لیے پارلیمانی کمیٹی کے قیام کی قرارداد منظور کرلی گئی۔اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف کی زیر صدرت اجلاس میں عدالتی اصلاحات کے لیے پارلیمانی کمیٹی کے قیام کی قرارداد وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے پیش کی جسے ایوان نے متفقہ طورپر منظورکرلیا۔
وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا قومی اسمبلی سے خطاب میں کہنا تھا کہ قانون سازوں کو قانون سازی کا کردار دیا گیا ہے، مقننہ اس پر عمل درآمدکرے اور عدلیہ اس پر فیصلےکرے۔
اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ ایک عضو دوسرے عضو کے اختیارات میں مداخلت نہیں کر سکتا،کسی ادارے کو اجازت نہیں دی جا سکتی کہ وہ پارلیمنٹ پر قبضہ کرے، عدالتی اصلاحات وقت کی ضرورت ہیں۔