بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

حمزہ شہباز نے آج صوبائی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کرلیا

وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے آج صوبائی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کرلیا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں مسلم لیگ ن،پیپلزپارٹی اور حمایتی آزاد ارکان اسمبلی شرکت کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں ضمنی انتخابات کے بعدکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔واضح رہے کہ اتوار کے  روز پنجاب اسمبلی کی 20 نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف نے 15 اور مسلم لیگ (ن) نے 4 نشستوں پر کامیابی حاصل کی جبکہ ایک نشست آزاد امیدوار کے حصے میں آئی۔

اشتہار
Back to top button