دریائے سوات میں نہانے اور اس کے قریب جانے پر پابندی عائد کردی گئی

سوات میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے دریائے سوات میں نہانے اور اس کے قریب جانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے ،دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر متعدد مقاما ت پر دریا میں نہانے والے بچوںکو گرفتار کرکے متعلقہ پولیس کو ا ن کے والدین کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی گئی۔

موسم برسات میں دریائے سوات کے بہائو میں اضافہ اور کسی بھی ممکنہ حادثات کی روک تھام کیلئے ضلعی انتظامیہ نے دریا کے قریب جانے اور اس میں نہانے پر پابندی عائد کرتے ہوئے دفعہ 144 نافذ کردی ہے۔

انتظامیہ کی جانب سے والدین کو ہدایات جاری کی گئیں ہیں کہ وہ اپنے بچوں کو اس حوالے سے آگاہ رکھیں بصورت دیگر خلاف ورزی کرنے والے بچوں کے والدین کو سزائوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔

Exit mobile version