وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ ‘میرا گھر اسکیم’ کو نئی شکل دے رہے ہیں،کسی کا پیسا ضائع نہیں ہوگا۔ٹوئٹر پر ایک بیان میں مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ انہیں بہت سے لوگ پیغام بھیج رہے ہیں کہ ان کا ‘میرا گھر اسکیم’ میں قرض منظور ہوا تھا اور انہوں نے اس منظوری کی بنیاد پرگھر بنانے پر رقم خرچ کرلی۔
مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ میں سب کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ ہم اس اسکیم کو نئی شکل دے رہے ہیں،کسی کا پیسا ضائع نہیں ہوگا۔وفاقی وزیر خزانہ کا مزید کہنا تھا کہ ہم اگلے ہفتے تک یہ مسئلہ حل کرلیں گے۔