جہلم ویلی ٹورازم فیسٹیول کی رنگارنگ افتتاحی تقریب 18 جولائی کو  ہوگی


جہلم ویلی ٹورازم فیسٹیول کی رنگارنگ افتتاحی تقریب 18 جولائی شام 4 بجے ہٹیاں بالا کرکٹ سٹیڈیم میں منعقد ہوگی وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس خان وزراء کرام کے ہمراہ ٹورازم فیسٹول کاافتتاح کریں گے جبکہ ملک کے مشہور گلوکار ذیشان روکڑی پرفارم کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کے ضلع جہلم ویلی میں ہٹیاں بالا کرکٹ سٹیڈیم میں کل اٹھارہ جولائی کو ٹور ازم فیسٹول کا افتتاح وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان دیگر وزراء کرام کے ہمراہ کریں گے۔

افتتاحی تقریب کی تیاریاں زور وشور سے جاری ہیں۔

فیسٹول آرگنائزر ز پی ٹی آئی رہنماء یشان حیدر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افتتاحی تقریب کے انتظامات آخری مراحل میں ہیں جہلم ویلی کی تاریخ کا پہلابڑا تاریخ ساز ایونٹ کل سے شروع ہو گا جو28جولائی تک جاری رہے گا فیسٹیول میں میلہ، ثقافتی پرفارمنس، روایتی کھیل، ایڈونچر ،سپورٹس، آتش بازی سمیت بہت سے ایونٹ ہوں گے زیشان حیدر نے افتتاحی تقریب میں ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کو شرکت کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ یہ پروگرام سب کا پروگرام ہے اس فیسٹول سے جہلم ویلی میں سیاحت میں اضافہ ہو گا جس سے جہلم ویلی کے ہر فرد کا فائدہ ہے۔

Exit mobile version