قومی
لیفٹیننٹ کرنل لائق بیگ مرزا کی شہادت پر صدر اور وزیراعظم کا اظہار افسوس
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بلوچستان میں لیفٹیننٹ کرنل لائق بیگ مرزا کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
اپنے الگ الگ تعزیتی پیغامات میں انہوں نے شہدا کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔
صدر نے کہا کہ دہشت گردوں کے مذموم ہتھکنڈے قوم کے عزم کو کمزور نہیں کر سکتے۔
ایک ٹویٹ میں وزیر اعظم نے کہا کہ ہمارے قانون نافذ کرنے والے ادارے اس گھناؤنے جرم کے ارتکاب کرنے والوں کو پکڑ کر انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے۔