قومی
پاک فوج کا دہشتگردوں کیخلاف آپریشن،4مارے گئے،اسلحہ و گولہ بارود برآمد
پاک فوج نے شمالی وزیرستان کےعلاقے دتہ خیل میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن کیا جس میں فائرنگ کے تبادلے میں 4 امن دشمن مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر کیا گیا، دہشتگردوں سےاسلحہ اورگولہ بارود برآمد ہوا ہے۔
پاک فوج کے تعلقات عامہ کے مطابق دہشتگردسکیورٹی فورسزپرحملوں سمیت مختلف کارروائیوں میں ملوث تھے۔