جنوبی افریقہ میں فائرنگ کا دلخراش واقعہ،18 افراد ہلاک

جنوبی افریقا کے علاقے سویٹو کے ایک بار میں فائرنگ سے 18 ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق سویٹو کے ایک گاؤں میں واقع بار میں نامعلوم مسلح افراد داخل ہوئے اور بار میں موجود نوجوانوں پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔

مقامی حکام کے مطابق مسلح افراد فائرنگ کے فوری بعد سفید رنگ کی منی بس میں بیٹھ کر فرار ہو گئے تاہم واقعے کی وجوہات کا تاحال علم نہیں ہو سکا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں 18 افراد ہلاک اور متعدد شدید زخمی ہوئے، شدید زخمیوں کو علاج و معالجے کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔جنوبی افریقی حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی عمریں 19 سے 35 سال کے درمیان ہیں۔

Exit mobile version