آٹے فی کلو سو روپے کا ہو گیا

لاہور میں آٹا چکی مالکان نے آٹے کی قیمت مزید  2  روپے بڑھادی۔آٹا چکی مالکان کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق آٹے کی قیمت فی کلو  2  روپے بڑھائی گئی ہے جس کے بعد  فی کلو آٹا 100 روپے  میں فروخت کیاجائےگا۔

یاد رہے کہ چکی مالکان نے گزشتہ ماہ ہی آٹے کی قیمت میں3  روپے فی کلو اضافہ کیا تھا ،  چند روز قبل قیمت 95  روپے سے بڑھا کر 98 روپے مقرر کی گئی تھی۔ چکی مالکان کا کہنا ہے کہ گندم مہنگی ہونے کی وجہ سے آٹے کی قیمت بھی بڑھانا پڑی ہے۔

Exit mobile version