لاہور ہائیکورٹ کا الیکشن کمیشن کو 5 مخصوص نشستوں پر نوٹیفکیشن جاری کرنیکا حکم
لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی کی 5 مخصوص نشستوں پر نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم دے دیا۔
لاہور ہائی کورٹ کے جج جسٹس شاہد وحید نے پی ٹی آئی کی ایم پی اے زینب عمیر کی درخواستوں پر سماعت کی، عدالت میں درخواستوں پر وفاقی اور پنجاب حکومت کی جانب سے جواب میں کہا گیا کہ درخواستیں قابل سماعت نہیں نے جواب داخل کر دیا۔
ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے کہا ضمنی الیکشن کے لئے الیکشن رولز اجازت نہیں دیتے کہ خالی مخصوص سیٹوں پر تقرر کیا جائے، صرف عام الیکشن میں خالی مخصوص نشستوں پر تقرریاں ہو سکتی ہیں، جس پر پی ٹی آئی کے وکیل نے دلائل میں کہا کہ قانون کے تحت ایسی تقرریاں فوری ہونی چاہئیں،الیکشن لاء کے تحت خالی مخصوص نشستوں پر پی ٹی آئی کی خواتین ہی منتخب ہو سکتی ہیں۔
لاہور ہائیکورٹ نے دلائل مکمل ہونے پر الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی کی 5 مخصوص نشستوں کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم سنا دیا۔