قومی
سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ ارسلان خان کو دہشتگرد گروپ سے روابط کی بنیاد پر گرفتار کیا تھا،رینجرز
رینجرز نے سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ ارسلان خان کی گرفتاری ظاہر کردی۔ترجمان رینجرز کے مطابق ارسلان خان کو تفتیش میں تعاون کرنے پر تنبیہ کر کے رہا کردیا گیا۔
ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ محمد ارسلان کو ایک دہشت گرد گروپ کے ساتھ روابط کی بنیاد پر گرفتار کیا گیا تھا۔ دوران تفتیش ملزم کے دہشت گرد گروپ سے مبینہ مالی معاونت لینے کا انکشاف ہوا۔
ترجمان رینجرز کے مطابق کلفٹن میں کارروائی انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کی گئی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز ایمنسٹی انٹرنیشنل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ارسلان خان کو صبح 4 بجے ان کی رہائش گاہ سے اغوا کیا گیا، مخالف آوازوں کو سزا دینے کیلئے اپنے پیاروں سے جدا کیے جانےکا ناپسندیدہ عمل ختم کیا جائے۔