قومی
وزیراعظم نے انٹیلیجنس بیوروکو بھی سرکاری افسران کی اسکریننگ کیلئے مقرر کردیا
وزیراعظم شہباز شریف نے انٹیلی جنس بیورو (آئی بی) کو بھی خصوصی تصدیق کی ایجنسی مقرر کردیا۔وزیراعظم شہباز شریف کی منظوری کے بعد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔
نوٹی فکیشن کے مطابق وزیراعظم نے آئی بی کو خصوصی تصدیق کی ایجنسی (ویٹنگ ایجنسی) مقرر کیا ہے، سرکاری افسران کی ابتدائی تقرری ،تبادلے اور ترقی کےلیے آئی بی جانچ کرےگی۔ خیال رہےکہ اس سے قبل حکومت انٹرسروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کو بھی پبلک آفس ہولڈرز کی اسکریننگ کا باضابطہ اختیار دے چکی ہے۔