بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خان کاانٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کا دورہ

وفاقی وزیر داخلہ کی ہدایت پر آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خان کاانٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کا دورہ۔ حالیہ احتجاجی مظاہرہ اور کشیدہ صورتحال کو کنٹرول کرنے کیلئے طلباءتنظیم اور یونیوراسٹی انتظامیہ سے ملاقات۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ کی خصوصی ہدایت پر آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خان کا اسلامک یونیورسٹی کا دورہ، دورے کے دوران طلباءتنظیم اور یونیورسٹی انتظامیہ سے ملاقات، اس مواقع پر ڈپٹی کمشنراسلام آباد محمد عرفان نواز ،ڈی آئی جی آپریشن سہیل ظفر چھٹہ ، ایس ایس پی آپریشن متعلقہ ایس پی ،اے ایس پی اور اسسٹنٹ کمشنر اسلام آباد موجود تھے

گزشتہ چند روز سے طلباءتنظیم کے ارکان نے یونیورسٹی میں احتجاجی مظاہرہ دیا ہوا تھا ، جس سے یونیورسٹی میں تدریسی عمل اور ٹرانسپورٹ بند تھی اور حالات کشیدہ صورتحال پکڑتے جارہے تھے، افسران نے یونیورسٹی انتظامیہ اور طلباءسے ملاقات کی اور مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرکے معاملات خوش اسلوبی سے طے کر دئیے، جسکے بعد یونیورسٹی دوبارہ کھول دی گئی اور انتظامیہ کی جانب سے منسوخ امتحانات کو سوموار سے لینے کے احکامات جاری کر دئیے۔

Back to top button