وفاقی بجٹ،بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقم میں اضافہ،ٹارگٹڈ سبسڈیز 699ارب روپے مقرر

بجٹ تقریر کے دوران وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ حکومت نے مالی سال 23-2022 کے بجٹ میں ٹارگٹڈ سبسڈیز 699 ارب روپے رکھی ہیں، تعلیم، ماہی گیری، چینی اور آٹے پر سبسڈی دی جائے گی۔

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقم میں اضافہ کیا گیا ہے، ہر مہینے چینی اور آٹے پر سبسڈی رکھی گئی ہے،  بے نظیر نشو و نما پروگرام تمام اضلاع تک بڑھایا جائے گا۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ وزارت فوڈ سیکیورٹی نے تین سالہ حکمت عملی ترتیب دی ہے، سندھ اور بلوچستان کے ماہی گیروں کے لیے پورٹ کلیئرنس ختم کی جائے گی۔

Exit mobile version