بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

وزیراعظم چوہدری شجاعت سے ملاقات کیلئے پہنچ گئے، خیریت دریافت کی

وزیراعظم میاں شہباز شریف کی مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین کی رہائش گا آمد،وزیراعظم نے چوہدری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی، اس موقع پر چوہدری شجاعت نے وزیراعظم کو بیرون ملک پاکستانیوں اور بجٹ کے متعلق تجاویز دیں، ملاقات میں وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ چوہدری شجاعت کی تجاوز بہت عوامی ہیں اور ان  کو ضرور بجٹ کا حصہ بنائیں گےآپ کے دونوں وزیر بہت محنتی اور دیانتدار ہیں

ملاقات میں چوہدری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ ہم سب نے ملکر اس ملک کو معاشی بحران سے نکلنا ہے ۔ملاقات میں وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ ، وفاقی وزیر سالک   چیمہ ، وفاقی وزیر سالک حسین ، وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق ، صوبائی وزیر ملک احمد خان ، مسلم لیگ ق کے مرکزی  رہنما چوہدری شافع حسین اور ق لیگ کی ایم این اے فرخ خان صاحبہ بھی ملاقات میں موجود تھیں۔

اشتہار
Back to top button