بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

آج پیٹرول کی قیمت میں کوئی اضافہ نہیں ہو رہا، مفتاح، مریم اورنگزیب

وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے آج پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافےکی خبروں کی تردید کی ہے۔

ایک بیان میں مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ میں نے پری بجٹ سمینار میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافےکے بارے میں کوئی بات نہیں کی۔

مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ آج پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں ہو رہا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات  مریم اورنگزیب نے بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئےکہا ہےکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافےکی قیاس آرائیاں قطعی جھوٹ ہیں۔

مریم اورنگزیب کا کہنا ہےکہ حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں مزید اضافےکا کوئی فیصلہ نہیں کیا، عوام افواہوں پرکان نہ دھریں، ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی کوئی قلت نہیں ہے۔

اشتہار
Back to top button