جیلوں میں ڈالیں یا جوبھی کریں یہ تحریک ختم نہیں ہوگی،عمران خان
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے الزام لگایا ہے کہ ن لیگ نے دھاندلی سے ضمنی انتخابات جیتنےکا منصوبہ بنایا ہے۔
بنی گالا میں وکلا سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ یہ حکمران جیسے ہی عوام میں جائیں گے چور اورغدارکے نعرے سنیں گے، ہم ان کو ہرائیں گے، ن لیگ آئین کی دھجیاں اڑارہی ہے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت کی کوشش ہےکہ مجھے کسی کیس میں بند کردیں اوریہ تحریک رہ جائے،جیلوں میں ڈالیں یا جوبھی کریں یہ تحریک ختم نہیں ہوگی۔
چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ جمہوریت میں پرامن احتجاج ہرشہری کا حق ہے، سازش کے تحت چوروں کی حکومت ہم پر مسلط کی گئی، ہم نے اس کے خلاف احتجاج کیا،نیشنل سکیورٹی کونسل نے کہا کہ مداخلت ہوئی، سپریم کورٹ میں مراسلہ پڑا ہےکہ باہرسے سازش کرکے حکومت گرائی گئی، بڑے ڈاکوؤں کوملک پرمسلط کیا گیا ہے۔
انہوں نےکہا کہ بھارت میں نبی کریم ﷺکی گستاخی ہوئی حکومت اس معاملے پر سخت پوزیشن لے، حکمران بھارت سے دوستی اوربزنس ختم کریں اور توہین کے معاملے پراسٹینڈ لیں، بھارتی مصنوعات کا بائیکاٹ کیا جائے۔