نیپال میں نجی ائیر لائن کا طیارہ ہوا میں اڑان بھرنے کے چند منٹ بعد ہی لاپتہ

نیپال میں نجی ائیر لائن کا طیارہ ہوا میں اڑان بھرنے کے چند منٹ بعد ہی لاپتہ ہو گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیپال میں لاپتہ ہونے والا نجی ائیر لائن کا طیارہ 43 سال پرانا تھا جو پوکھرا ائیر پورٹ سے پرواز کے 16 منٹ بعد نیپال کے شہر شیکھا پر 12835 فٹ کی بلندی پر 267 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کر رہا تھا کہ اس کا کنٹرول ٹاور سے رابطہ منقطع ہو گیا۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق ڈی ہیولینڈ کینیڈا DHC-6-300 ٹوئن اوٹر طیارے کی رجسٹریشن 9N-AET اور سیریل نمبر 619 ہے، اس طیارے نے اپنی پہلی پرواز اپریل 1979 میں کی تھی، اس حساب سے طیارہ 43 سال پرانا تھا۔

طیارے کو نیپال کی نجی ائیر لائن تارا ائیر چلا رہی تھی، طیارے کے ممکنہ طور پر سطح سمندر سے 13 ہزار فٹ بلند پہاڑی سے ٹکرانے کا شبہ کیا جا رہا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کہ نجی ائیر لائن کے لاپتہ ہونے والے طیارے میں 22 افراد سوار تھے۔ 

Exit mobile version