ویمنز ٹی ٹوئنٹی سیریز، پاکستان نے سری لنکا کو کلین سویپ کردیا

پاکستان اور سری لنکا کی ویمنز ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں پاکستان نے سنسنی خیز اور دلچسپ مقابلے کے بعد سری لنکا کو چار وکٹوں سے شکست دیکر سیریز میں کلین سویپ مکمل کرلیا، پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تیسرے میچ کا ٹاس سری لنکا نے جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ بیس اوورز میں سری لنکن ٹیم آٹھ وکٹوں کے نقصان پر ایک سو سات رنز بنا پائی، سری لنکا کی جانب سے کپتان چماری اتاپتو 37 رنز کے ساتھ نمایاں رہیںپاکستان کی جانب سے طوبیٰ حسن، کائنات امتیاز اور ندا ڈار نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، جواب میں پاکستان کی ٹیم کا آغاز مایوس کن رہا اور اس کی تین وکٹیں صرف پچاس کے سکور پر پویلین لوٹ گئیں اور وقفے وقفے سے وکٹیں گرنے کا سلسلہ بھی جاری رہا پاکستان کو میچ کے آخری اوور میں آٹھ رنز درکار تھے جبکہ آخری گیند پر دو رنز کی ضرورت تھی تاہم پاکستان کی کپتان بسمہ اور کائنات نے پاکستان کی کشتی کو پار لگا دیا، پاکستان کی جانب سے منیبہ پچیس جبکہ عالیہ ریاض سترہ سکور کے ساتھ نمایاں رہیں، پاکستان کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف میچ کی آخری گیند پر چھ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرتے ہوئے میچ چھ وکٹوں سے جیت لیا، سری لنکا کی جانب سے اوشادی راناسنگھے نے تین کاویشا دلیری نے دو جبکہ سگھن دیکا کماری نے ایک وکٹ حاصل کی، پاکستان کی کپتان بسمہ معروف کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

Exit mobile version