بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کیخلاف مقدمہ درج

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کے خلاف مقدمہ تھانہ صدر حسن ابدال  میں پولیس  کی مدعیت  میں درج کیا گیا ہے جس میں وزیراعلیٰ کے چیف سکیورٹی آفیسر سمیت خالد خورشید  کے ہمراہ 50 پولیس افسران و اہلکاروں کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان اور ان کی سکیورٹی ٹیم پر فائرنگ اور آنسو گیس استعمال کرنے کا الزام  ہے، وزیراعلیٰ اور ان کی سکیورٹی ٹیم نے حکومت اور انتظامیہ کے خلاف نعرے لگائے۔ایف آئی آر میں کہا گیا ہےکہ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان اور ان کی سکیورٹی ٹیم فائرنگ کرتی رہی۔

اشتہار
Back to top button