پاکستان کی معاشی صورتحال کیلئے سعودی عرب کی جانب سے بڑی خوشخبری

سعودی عرب نے پاکستان کے لیے تین ارب ڈالر واپسی کی مہلت بڑھانے کا اعلان کر دیا۔

سعودی وزیر خزانہ شہزادہ محمد الجدان نے ورلڈ اکنامک فورم سائیڈ لائن پر گفتگو میں کہا کہ پاکستان کو دیے گئے تین ارب ڈالرز ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کا اہم اتحادی ہے، اس کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔

یاد رہے کہ سعودی عرب نے پاکستان کو زرِمبادلہ کے ذخائر میں مدد کے لیے تین ارب ڈالراسٹیٹ بینک میں جمع کرائے تھے۔

Exit mobile version