بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

حکومت پنجاب اسلام آباد جانے والے تمام راستے بند کردیئے

حکومت نے پنجاب سے اسلام آباد جانے والے تمام راستوں کو بند کردیا۔

محکمہ داخلہ پنجاب کے ذرائع کا بتانا ہےکہ صوبے کے تمام اضلاع کے داخلی اور خارجی راستے بند کردیے گئے ہیں جس کے تحت اسلام آباد جانے والے تمام راستے بند ہیں۔

ذرائع کےمطابق صوبے کے تمام اضلاع سے اسلام آباد جانے والی ٹرانسپورٹ بند کردی گئی ہے، کوئی بھی شخص لانگ مارچ میں ضلع سے باہرنہیں نکل سکےگا جب کہ اس سلسلے میں تمام ٹرانسپورٹرز کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ٹرانسپورٹرز کو ہدایت کی گئی ہےکہ کوئی بھی اپنی گاڑی لانگ مارچ کے شرکا کو نہیں دے گا۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کو روکنے کے لیے فیض آباد کے علاقے میں کنٹینر پہنچادیے گئے ہیں جب کہ جی ٹی روڈ پر دریائے جہلم کے پل پر کنٹینر لگا دیے گئے ہیں جس سے جی ٹی روڈ سے اسلام آباد جانے والا راستہ بندہوگیا ہے۔

ذرائع کے مطابق جی ٹی روڈ کو اٹک خورد کے مقام پر بلاک کردیا گیا جس سے خیبرپختونخوا کا پنجاب سے رابطہ منقطع ہوگیا ہے ۔

اس کے علااوہ موٹروے ایم 1 کو اسلام آباد جاتے ہوئے صوابی کے مقام پر بند کیا گیا ہے جب کہ موٹروے لاہور سے راوی ٹول پلازہ پر بھی کنٹینرز رکھ کر بند کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق امن و امان کی صورتحال پیش نظر لاہور میں رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

واضح رہےکہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے 25 مئی کو اسلام آباد کی طرف مارچ کا اعلان کیا ہے جس کےبعد پولیس کی جانب سے پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے

اشتہار
Back to top button