بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

عمران خان ملک میں خانہ جنگی کی سازش کر رہے ہیں، رانا ثنا اللہ

 وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللّٰہ کا کہنا ہے کہ  عمران خان مارچ کی آڑ میں ملک میں خانہ جنگی کی سازش کررہے ہیں۔

پنے ایک بیان میں رانا ثنااللّٰہ نے کہا کہ کمال احمد کا قاتل عمران خان، شیخ رشید اور اس کے حواری ہیں، خونی مارچ ہوگا کے اعلانات کرنے والوں سے حساب لیں گے، پولیس پر فائرنگ سے یہ بات ثابت ہوگئی ہے کہ یہ سیاسی سرگرمی نہیں۔

انہوں نے کہا کہ فائرنگ ثبوت ہے کہ یہ پرامن مارچ چاہتے ہی نہیں تھے، گالیاں برسانے والوں نے گولیاں برسانا شروع کر دیں، قانون کو ہاتھ میں لیا گیا ہے، اب  قانون جواب لے گا۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ عمران خان مارچ کی آڑ میں ملک میں خانہ جنگی کی سازش کررہے ہیں، ملک میں خانہ جنگی، افراتفری، فساد اور انتشار کو قانون کے راستے سے روکیں گے۔

وفاقی وزیرداخلہ نے اعلان کیا کہ شہید پولیس اہلکار کمال احمد کے اہلخانہ کو شہداپیکج دیں گے اور اہل خانہ کی کفالت اور بچوں کی تعلیم کی ذمہ داری حکومت لے گی۔

خیال رہے کہ  لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں پولیس کے چھاپے کے دوران  گولی لگنے سے اہلکار شہید ہوا اور حکومت کا دعویٰ ہےکہ چھاپہ پی ٹی آئی رہنما کے گھر پر مارا گیا۔

اشتہار
Back to top button