بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا سعودی ولی عہد کو ٹیلی فون

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ  نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو ٹیلیفون کیا۔

سعودی وزارت خارجہ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے شاہ سلمان کی صحتیابی کیلئے دعاؤں اورنیک خواہشات کا پیغام دیا۔

سعودی ولی عہد نے خیرسگالی کے جذبات پر جنرل قمر جاوید باجوہ سے اظہار تشکر کیا۔

سعودی وزارت خارجہ کے مطابق گفتگو کے دوران پاک سعودی عسکری شعبے میں تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزید پڑھیے  آرمی چیف کی تقرری، خواجہ آصف نے سمری وزیراعظم ہائوس کو موصول ہونے کی تردید کردی
Back to top button