قومی
پاکستان تحریک انصاف کے 25 منحرف ارکان کو ڈی سیٹ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری
الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کے 25 منحرف ارکان کو ڈی سیٹ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ خواتین کی مخصوص نشستوں اور اقلیتی نشستوں پر منتخب ہونے والے منحرف اراکین کو بھی ڈی سیٹ کر دیا گیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق پنجاب اسمبلی کی 20 جنرل نشستوں پر منتخب ارکان کو ڈی سیٹ کیا گیا جبکہ خواتین کی مخصوص نشستوں پر3 اور 2 اقلیتی نشستوں پر ارکان کو ڈی سیٹ کیا گیا۔
یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے چند روز قبل اسپیکر پنجاب اسمبلی کے ریفرنس پر پاکستان تحریک انصاف کے منحرف ارکان کو ڈی سیٹ کرنے فیصلہ دیا تھا۔