پاکستان اور سری لنکا ویمنز سیریز ،ٹرافی کی تقریب رونمائی

پاک سری لنکا ویمنز سیریز سے قبل کراچی میں دونوں ٹیموں کی کپتانوں کا ٹرافی کے ساتھ تصویری سیشن ہوا۔

ٹرافی کی تقریب رونمائی کراچی کے ساؤتھ اینڈ کلب ڈی ایچ اے میں ہوئی۔

پاکستان ٹیم کی کپتان بسمہ معروف اور سری لنکن کپتان چماری اتاپتو کے ٹرافی کے ساتھ ویڈیو سیشن بھی ہوئے۔

پاکستان اور سری لنکا ویمنز ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی کل کھیلا جائے گا۔

Exit mobile version