قومی
مارچ کے تیسرے ہفتے میں استبنول جانے والی چوتھی مال بردار ٹرین بالآخر ترکی پہنچ گئی
پاکستان سے مارچ کے تیسرے ہفتے میں استنبول روانہ ہونے والی چوتھی مال بردار ٹرین بالآخر ترکی پہنچ گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق مال بردار ٹرین کو اپنی آخری منزل یعنی استنبول تک پہنچنے میں مزید تین سے چار دن لگ سکتے ہیں، اس وقت تفتان میں پھنس گئی تھی جب ترکی کے فریٹ فارورڈر نے مبینہ طور پر زاہدان سے استنبول کی طرف سامان کی ترسیل کے لیے ویگن بھیجنے سے انکار کر دیا ہے۔
پاکستان ریلویز نے کہا کہ مستقبل میں ایسی صورتحال سے بچنے کے لیے تمام مال برداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سامان کی بکنگ سے قبل ترکی اور ایران میں مال برداروں کے ساتھ باضابطہ معاہدے پر دستخط کرکے آگے بڑھیں۔پاکستان ریلوے کے ترجمان نے ہفتے کے روز اپنے بیان میں کہا کہ کنٹینرز میں سامان لے جانے والی ٹرین اس وقت ترکی کی سب سے بڑی جھیل وان کے قریب کھڑی ہے جو کہ ملک کے مشرق میں واقع ہے۔