بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

شیریں مزاری کو آج رات 11.30 پر پیش کرنے کا عدالتی حکم

سابق وفاقی وزیر و تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری کی گرفتاری کے خلاف درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکم نامہ جاری کردیا۔

اسلام آبادہائیکورٹ کےچیف جسٹس نے شیریں مزاری کی صاحبزادی ایمان مزاری کی درخواست پرحکم نامہ جاری کیا ہے۔

عدالت عالیہ نے حکم دیا ہےکہ سیکرٹری داخلہ یقینی بنائیں کہ شیریں مزاری کو آج رات ساڑھے 11 بجے پیش کیا جائے۔

حکم نامے میں سیکرٹری داخلہ، آئی جی اسلام آباد اور ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونےکا حکم دیا گیا ہے۔

عدالت کا کہنا ہے کہ پیش ہو کر بتائیں بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کیوں کی گئی؟

اس حوالے سے اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کو بھی نوٹس جاری کر دیےگئے ہیں۔

اشتہار
Back to top button