بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

وزیر اعظم شہباز شریف سے وکلا رہنماؤں کے وفد کی ملاقات

وکلا رہنماؤں نے وزیر اعظم شہباز شریف کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی

وزیر اعظم شہباز شریف سے وکلا رہنماؤں کے وفد نے آج اسلام آباد میں ملاقات کی۔

ملاقات میں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ، وفاقی وزیر قانون جناب اعظم نذیر تارڑ، اٹارنی جنرل جناب اشتر اوصاف بھی شامل تھے۔

وکلا رہنماؤں کے وفد میں صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن جناب احسن بھون، سربراہ پاکستان بار کونسل حفیظ الرحمان، صدر لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن جناب اکبر ڈوگر، سربراہ  پنجاب بار کونسل جناب جعفر طیار، سربراہ اسلام آباد بار کونسل جناب قمر سبزواری، سید قلب حسن جناب امجد شاہ ، جناب مسعود چشتی ، عابد ساقی اور دیگرشامل تھے۔

وزیر اعظم نے وکلا برادری کے سینئر منتخب رہنماؤں کے حکومت پر اعتماد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وکلا ملک کا عظیم اثاثہ ہیں۔حکومت وکلا کے پیشہ وارانہ امور کی انجام دہی میں ہر ممکن تعاون کرے گی۔

وزیر اعظم نے وزیر قانون کو ہدایت کی وکلا پروٹیکشن ایکٹ اور بار کونسل ایکٹ میں ترامیم پر فوری کام شروع کیا جائے۔

وکلا رہنماؤں نے وزیر اعظم شہباز شریف کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ وکلا برادری جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے کردار ادا کرتی آئی ہے اور آئندہ بھی کرے گی۔

وکلا رہنماؤں نے آئینی بحران کے حل میں عدلیہ کے کردار کی تعریف کی اور امید ظاہر کی کہ حکومت عوام کی توقعات کے مطابق معیشت کو سنبھالے گی۔

اشتہار
Back to top button