سود کے حوالہ سے حکومت وفاقی شرعی عدالت کے فیصلے پر جلد از جلد عمل درآمد کر کے ملک میں سودی نظام کا خاتمہ کرےـ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت
عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات مولانا عزیز الرحمن ثانی، مولانا قاری علیم الدین شاکر، میاں محمدرضوان نفیس ، قاری جمیل الرحمن اختر، مولانا عبدالنعیم، مولانا حافظ محمداشرف گجر، مولانا خالد محمود نے کہا ہے کہ سود کے حوالہ سے حکومت وفاقی شرعی عدالت کے فیصلے پر جلد از جلد عمل درآمد کر کے ملک میں سودی نظام کا خاتمہ کرے ۔ علماء نے کہا کہ یہ بات سننے میں آرہی ہے کہ حبیب بینک لمیٹڈ ایک ناپاک جسارت کی تیاری کررہا ہے کہ وفاقی شرعی عدالت حرمت سود کے فیصلے کیخلاف اپیل میں جائے حبیب بینک ہو یا کوئی دوسرا بینک انکو یہ بات مدنظر رکھنی چاہیے کہ ہرممبر و محراب اللہ اور رسول کی طرف سے اعلان کردہ جنگ کا مورچہ ہوگا ایسے بینک کیخلاف بائیکاٹ کی مہم بھرپور انداز میں چلائی جائی گی اور ایسے بینک کا بائیکاٹ کیا جائے گا ۔ سود کے محافظ ذلیل اور رسوا ہونگے ملک پاکستان سودی نظام کو نہیں پنپنے دیا جائیگا ۔ علماء نے کہا کہ سودی نظام اور پاکستان ایک ساتھ نہیں چل سکتے سودی نظام اللہ اور اسکے رسول کیخلاف کھلم کھلا اعلان جنگ ہے عدالتی فیصلہ پر عملدرآمد کے لئے تمام دینی جماعتوں کو متحرک کردار ادا کرنے کی اشد ضرورت ہے۔