قومی
شیخ رشید کی ضمانت قبل از گرفتاری میں توسیع
سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کی ضمانت قبل از گرفتاری میں توسیع کردی گئی۔
لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے شیخ رشید کی ضمانت قبل از گرفتاری میں 6 جون تک توسیع کی ہے۔
واضح رہے کہ سابق وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید نے لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ سے ضمانت قبل از گرفتاری کے لیے رجوع کیا تھا۔
ان کے وکیل ایڈووکیٹ سردار رازق نے عدالتِ عالیہ میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست جمع کروائی تھی۔
شیخ رشید پر فیصل آباد، گوجر خان، راولپنڈی اور اٹک سمیت 9 شہروں میں مقدمات درج ہیں۔
سابق وزیر کے بھتیجے شیخ راشد شفیق کو پہلے ہی پولیس گرفتار کر چکی ہے۔