قومی
لیفٹیننٹ کرنل (ر) عاصم عمران خان کےسکیورٹی انچارج تعیانت
تحریک انصاف نے لیفٹیننٹ کرنل (ر) عاصم کو عمران خان کا سکیورٹی انچارج تعیانت کردیا۔پاکستان تحریک انصاف کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کے ذریعے پارٹی چیئرمین کے سکیورٹی انچارج کی تعیناتی کی اطلاع دی گئی ہے۔
پی ٹی آئی کے مطابق عمران خان کے سکیورٹی انچارج لیفٹیننٹ کرنل (ر) عاصم سابق ایس ایس جی کمانڈو ہیں۔واضح رہےکہ عمران خان کی جانب سے جان کو خطرے کےبیان کےبعد حکومت نے اس حوالےسے جوڈیشل کمیشن بنانے کی بھی پیشکش کی ہے جب کہ وزیراعظم نے گزشتہ روز ہی عمران خان کو چیف سکیورٹی آفیسر فراہم کرنے کی ہدایت کی تھی۔