بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

سکیورٹی فورسز کی کارروائی،کوچہ رسلدار دھماکے کا ماسٹر مائنڈ ہلاک

پشاور کے علاقے پشتخرہ میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران کوچہ رسالدار دھماکے کا ماسٹر مائنڈ ساتھی سمیت ہلاک ہو گیا۔

کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ ( سی ٹی ڈی) کے مطابق پشتخرہ کے علاقے ولی آباد میں کارروائی کے دوران دہشتگردوں کی جانب سے پولیس پر فائرنگ کی، گئی، سی ٹی ڈی اہلکاروں کی جوابی فائرنگ میں دو دہشت گرد مارے گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران کوچہ رسالدار دھماکے کا ماسٹر مائنڈ حسن شاہ ساتھی سمیت ہلاک ہوا، ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا۔

یاد رہے کہ رواں برس مارچ میں پشاور کے علاقے کوچہ رسالدار کی جامعہ مسجد میں ہونے والے دھماکے میں 62 افراد شہید اور 200 کے قریب زخمی ہوئے تھے۔

اشتہار
Back to top button