بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

سیالکوٹ میں پی ٹی آئی سیالکوٹ میں جلسے کا مقام تبدیل کرنے پر راضی

پاکستان تحریک انصاف نے سیالکوٹ میں جلسہ گاہ کا مقام تبدیل کر لیا۔

تحریک انصاف نے مسیحی برادری کے احتجاج کے باعث جلسے کا مقام تبدیل کیا۔

پی ٹی آئی پنجاب کے صدر شفقت محمود نے سینیٹر اعجاز چوہدری کے ہمراہ سیالکوٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جلسہ گاہ کا مقام تبدیل کرنے کا اعلان کیا۔

شفقت محمود کا کہنا تھا کہ جلسے کرنا ہمارا جمہوری حق ہے لیکن ہمارے پرامن لوگوں پر تشدد کیا گیا، خواجہ آصف کے کہنے پر انتظامیہ نے تشدد کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جلسہ ہو گا اور ہر صورت ہو گا، آج سیالکوٹ میں وی آئی پی کرکٹ گراؤنڈ میں جلسہ ہو گا۔

پی ٹی آئی پنجاب کے صدر کا کہنا تھا کہ ڈپٹی کمشنر کو کہا ہے عثمان ڈار اور دیگر کو رہا کیا جائے۔

Back to top button