بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

حج درخواستوں پر قرعہ اندازی کل ہوگی

حج درخواستوں پر قرعہ اندازی کل اسلام آباد میں ہوگی۔

وزارت مذہبی امور کے مطابق حج درخواستوں کی وصولی کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے جس میں بینکوں کی طرف سے 63 ہزار 666 حج درخواستوں کا ڈیٹا وزارت مذہبی امورکو موصول ہوا ہے۔

وزارت کا  کہنا ہےکہ سرکاری حج کوٹہ 32  ہزار  کا  ہے جس کے لیے 63  ہزار درخواستیں موصول ہوئیں، اب حج درخواستوں پر قرعہ اندازی کل اسلام آباد میں ہوگی۔

Back to top button