ٹم پین کا کرکٹ کیرئیر ختم ہونے کا امکان

آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ٹم پین کا کرکٹ کیرئیر ختم ہونے کا امکان ہے۔آسٹریلوی میڈیا کے مطابق تسمانیہ نے وکٹ کیپر بیٹر ٹم پین کو نیا کنٹریکٹ نہیں دیا۔آسٹریلوی میڈیا کا کہنا ہے کہ ٹم پین اب کوچ کے طور پر کرکٹ سے منسلک رہنے کے خواہشمند ہیں۔خیال رہے کہ ٹم پین گزشتہ برس ٹیکسٹنگ اسکینڈل سامنے آنے کے بعد قیادت سے دست بردار ہوگئے تھے۔فاسٹ بولر پیٹ کمنز کو ٹم پین کی جگہ آسٹریلیا کی ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

Exit mobile version