پاکستان سری لنکا ویمنز سیریز کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے 24 مئی سے شروع ہونے والی پاکستان بمقابلہ سری لنکا ویمنز سیریز کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا ہے۔پاکستان اور سری لنکا کی خواتین ٹیموں کے مابین ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کے تمام میچز ساوتھ اینڈ کلب کراچی میں کھیلے جائیں گے۔سیریز میں شرکت کے لیے مہمان ٹیم 19 مئی کو پاکستان پہنچے گی، ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شامل تین میچز 24، 26 اور 28 مئی کو کھیلے جائیں گے جبکہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسلویمنز چیمپئن شپ میں شامل تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز یکم، تین اور پانچ جون کو کھیلے جائیں گے۔آصف یعقوب، فیصل آفریدی، امتیاز اقبال اور عمران جاوید اس سیریز میں آن فیلڈ امپائرز کی ذمہ داریاں نبھائیں گے اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز کے لیے علی نقوی جبکہ ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کے لیے جاوید ملک کو میچ ریفری مقرر کیا گیا ہے۔امپائرز اور میچ آفیشلز:
24 مئی: پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ۔ آصف یعقوب اور فیصل آفریدی (آن فیلڈ امپائرز)، امتیاز اقبال (ریزرو امپائر)، علی نقوی (میچ ریفری)
26 مئی: دوسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ۔ فیصل آفریدی اور عمران جاوید (آن فیلڈامپائرز)، آصف یعقوب (ریزرو امپائر)، علی نقوی (میچ ریفری)
28 مئی: تیسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ۔ آصف یعقوب اور امتیاز اقبال (آن فیلڈ امپائرز)، عمران جاوید (ریزرو امپائر)، علی نقوی(میچ ریفری)
یکم جون: پہلا ون ڈیانٹرنیشنل میچ۔ آصف یعقوب اور فیصل آفریدی (آن فیلڈ امپائرز)، عمران جاوید (ریزرو امپائر)، محمد جاوید ملک (میچ ریفری)
3 جون: دوسرا ون ڈے انٹرنیشنل میچ۔ فیصل آفریدی اور عمران جاوید (آن فیلڈ امپائرز)، امتیاز اقبال (ریزرو امپائر)، محمد جاوید ملک (میچ ریفری)
5 جون: تیسرا ون ڈیانٹرنیشنل میچ، آصف یعقوب اور امتیاز اقبال (آن فیلڈ امپائرز)، فیصل آفریدی (ریزرو امپائر)، محمد جاوید ملک (میچ ریفری)

Exit mobile version