وزیراعظم شہباز شریف وفد کے ہمراہ لندن پہنچ گئے

 وزیراعظم شہباز شریف وفد کے ہمراہ لندن پہنچ گئے ہیں۔ مسلم لیگ ن کے کئی اہم رہنما بھی وزیراعظم شہباز شریف کے ہمسفر رہے جن میں وفاقی وزیر احسن اقبال، مریم اورنگزیب، خواجہ سعد رفیق، خواجہ آصف اور خرم دستگیر شامل ہیں۔

غیر ملکی پرواز مقامی وقت صبح 5:25 بجے لندن کے گیٹ وک ایئر پورٹ کے ساؤتھ ٹرمینل پر اتری ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف غیر ملکی پرواز سے نصف شب کو اسلام آباد سے روانہ ہوئےتھے۔

شہباز شریف اور دیگر مسلم لیگی رہنماء ن لیگ کے قائد میاں نواز شریف سے آج اہم ملاقات کریں گے۔

Exit mobile version