نیٹو کے سربراہ اسٹولٹن برگ کورونا وائرس کا شکار

مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کے سربراہ اسٹولٹن برگ کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔

اسٹولٹن برگ کے دفتر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ نیٹو سربراہ مکمل ویکسینیشن کرواچکے ہیں، ان کا کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہےکہ اسٹولٹن برگ میں کورونا کی معمولی علامات ہیں اور وہ ٹھیک ہیں۔

نیٹو ترجمان کا کہنا ہےکہ اسٹولٹن برگ بیلجیئم کی حکومت کی جانب سے جاری ہدایات پر عمل کریں گے اور گھر سے ہی تمام امور سرانجام دیں گے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق رواں ہفتے کے آخر میں نیٹو وزرائے خارجہ کی جرمنی میں غیر رسمی ملاقات ہونا ہے جس میں اسٹولٹن برگ بذریعہ ویڈیو کانفرنس شریک ہوں گے۔

Exit mobile version