کھیل
سری لنکا میں کشیدہ صورتحال،کرکٹ آسڑیلیا کا ٹیم بھیجنے قبل جائزہ لینے کا فیصلہ
کرکٹ آسٹریلیا نے سری لنکا میں کشیدہ صورتحال کا جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔آسٹریلیا اور آسٹریلیا اے کرکٹ ٹیموں نے آئندہ ماہ سری لنکا کا دورہ کرنا ہے۔آسٹریلوی میڈیا کے مطابق کرکٹ آسٹریلیا سری لنکا میں بدامنی، مظاہروں اور سیاسی صورتحال کا جائزہ لے رہا ہے، کرکٹ آسٹریلیا شیڈول کے مطابق دورہ سری لنکا کے لیے پر اعتماد ہے۔خیال رہے کہ آسٹریلیا نے سری لنکا میں ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلنا ہے، آسٹریلیا نے کولمبو میں 16 روز قیام کرنا ہے جہاں مظاہرے ہو رہے ہیں۔کرکٹ آسٹریلیا کے ایک سیکیورٹی وفد نے گزشتہ ماہ سری لنکا کا دورہ کیا تھا، سیکیورٹی حکام پیر سے مزید کشیدہ ہونے والی صورتحال کاباریک بینی سے جائزہ لیں گے۔