بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

عمران خان نے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کرلیا

 پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )  کے چیئرمین عمران خان نے پارٹی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کر لیا۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج  شام 5  بجے خیبر پختونخوا ہاؤس میں ہو گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں ملکی سیاسی و معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گااور آئندہ کی حکمت عملی پر غور کیا جائے گا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ دوران اجلاس  ارکان کو پارٹی پالیسی پر اعتماد میں لیا جائے گا، مزید برآں اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب استعفوں کی تصدیق سے متعلق طلبی کے حوالے سے لائحہ ‏عمل بھی بنایا جائے گا۔

اشتہار
Back to top button