انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے دنیائے کرکٹ کے پہلے سپر اسٹار ڈبلیو جی گریس کو ان کی موت کے 107 سال بعد ریکارڈز میں درج 685 رنز اور 67 وکٹوں سے محروم کردیا گیا۔دنیائے کرکٹ کے پہلے سپر اسٹار کے طور پر جانے والے ڈبلیو جی گریس نے 1865 سے 1908 کے درمیان 8 سو سے زائد فرسٹ کلاس میچز کھیلے جن میں 50 ہزار سے زائد رنز اسکور کئے اور 28 سو سے زائد وکٹیں حاصل کیں۔تاہم اب کرکٹ کے اعداد و شمار کے تمام ماہرین اور وزڈن اس بات پر متفق ہوگئے ہیں کہ ڈبلیو جی گریس کے دس میچز کو فرسٹ کلاس کا درجہ حاصل نہیں تھا جس کی وجہ سے وہ دو سنچریوں سمیت 685 رنز اور 67 وکٹوں سے محروم ہوگئے۔ریکارڈز میں اس تبدیلی کی وجہ سے کوئی زیادہ فرق تو نہیں پڑا البتہ ڈبلیو جی گریس کے 100 فرسٹ کلاس سنچریاں بنانے کے ریکارڈ کی تاریخ کم از کم دو ہفتہ آگے ضرور ہوگئی ہے۔